Spiritual Healing

ایک ہاتھ بیکار ہو گیا ہے

س: دو سال پہلے رمضان المبارک کے مہینے میں امی کو دوپہر کے وقت چکر سے آنے لگے اور گھبراہٹ ہونے لگی اس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں اور منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔ ہم انہیں ہسپتال لے گئے جہاں علاج ہوتا رہا وہ ہوش میں تو آ گئیں مگر سیدھے ہاتھ اور سیدھے پیر نے کام کرنا بالکل چھوڑ دیا اور بول بھی نہیں سکتی تھیں۔ تقریباً 6ماہ ہسپتال میں علاج ہوتا رہا اس کے بعد گھر آ گئیں۔ تو وہ چل تو سکتی ہیں مگر لنگڑائی ہوئی البتہ سیدھا ہاتھ بالکل کام نہیں کرتا اب بھی ہم علاج کروا رہے ہیں۔ جسم میں مختلف جگہوں پر سوئیاں لگا کر گرماہٹ دی جاتی ہے۔

میری امی کی عمر تقریباً 32سال کے قریب ہے خدا کے لئے آپ کوئی ایسا علاج بتایئے جس سے میری امی مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں ہم چھوٹے چھوٹے بہن بھائیوں کی دل سے دعا نکلے گی۔ ہمارے گھر کا سارا انتظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ج: سورہ یوسف کی پہلی آیت بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoآآرٰتِلْکَ اٰیٰاتُ اَلکِتَابِ الْمُبِیْنِ تین عدد سفید چینی پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے لکھ کر صبح شام، رات ایک ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پلائیں۔ 90دن تک۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****