Spiritual Healing

تین رنگ شعاعوں کا پانی

س: میرا بڑا بھائی جس کی عمر تقریباً 28سال ہے دو چار سال سے بیمار ہے۔ چار سال پہلے وہ ڈر گئے تھے۔ صبح سویرے اٹھے اور رفع حاجت کے لئے کہیں اور نکل گئے۔ فارغ ہونے کے بعد ایک درخت سے ایک ٹہنی توڑی اور اس کو بطور مسواک استعمال کیا۔ اس کے بعد واپس غسل کرنے کے لئے باتھ روم میں گئے مگر وہاں پر گر پڑے۔ ساتھ والے لڑکوں نے اٹھا کر چارپائی پر ڈال دیا۔ کچھ دیر بعد ہوش آیا اور اس بات پر کچھ زیادہ توجہ نہ دی لیکن پندرہ دن کے بعد دوبارہ یہی ہوا کہ وہ چلتے چلتے گر پڑے۔ ہسپتال لے کر گئے۔ ڈاکٹر صاحب نے دوا وغیرہ دی۔ کچھ عرصے کے بعد پھر یہی ہوا۔ اب ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ آپ شادی کر لیں۔ ٹھیک ہو جائیں گے۔ لہٰذا شادی کر دی گئی مگر پھر بھی کوئی فرق نہ پڑا۔ پھر ہم ان کو لے کر پیروں اور بزرگوں کے پاس گئے۔ ہر ایک نے اپنا اپنا علاج کیا مگر بے سود۔ جب دورہ پڑتا ہے تو پورے سر میں اور بدن میں درد ہوتا ہے اور دو دو دن تک اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ برائے کرم بتایئے کہ یہ کیا بیماری ہے اور اس کا علاج کیا ہے۔

ج: یہ بیماری مرگی ہے۔ مرگی کا روحانی علاج تجویز کیا جاتا ہے۔

تین عدد پلیٹوں پر زردہ کے رنگ اور عرق گلاب سے بِسْمِ اللّٰہِ اَلْرَحْمٰنِ الرَّحِیْم۔ اَلْطَرَّقُ النَّاسُ وَ الُا جِنَّتَہٗ وَالرُّوْحُ اَلْعِبَادُ اَالصَّالِحِیْنَ فِی اَلْکُوْنِ لکھ کر ایک پلیٹ صبح نہار منہ نیلی شعاعوں کے پانی سے، دوسری پلیٹ شام کو زرد شعاعوں کے پانی سے اور تیسری پلیٹ رات کو سوتے وقت سرخ رنگ شعاعوں کے پانی دو دو اونس سے دھو کر پلائیں۔ کھانوں میں نمک، کٹھاس اور قابض چیزوں سے پرہیز کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔


انتساب

ہر انسان کے اوپر روشنیوں کا ایک اور جسم ہے جو مادی گوشت پوست کے جسم کو متحرک رکھتا ہے۔ اگریہ روشنیوں کا جسم نہ ہو تو آدمی مر جاتا ہے اور مادی جسم مٹی کے ذرات میں تبدیل ہو کر مٹی بن جاتا ہے۔

جتنی بیماریاں، پریشانیاں اس دنیا میں موجود ہیں وہ سب روشنیوں کے اس جسم کے بیمار ہونے سے ہوتی ہیں۔ یہ جسم صحت مند ہوتا ہے آدمی بھی صحت مند رہتا ہے۔ اس جسم کی صحت مندی کے لئے بہترین نسخہ اللہ کا ذکر ہے۔

*****