Topics

چہرے کی خوبصورتی

سوال: میں روحانی ڈائجسٹ میں پہلی مرتبہ لکھ رہی ہوں۔ امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا چہرہ لمبا اور میری تھوڑی بھی لمبی ہے۔ چہرہ بھرا بھرا ہے۔ اسی لئے میں اپنی بہنوں سے بھی بڑی لگتی ہوں۔ میری ناک بھی موٹی ہونے کی وجہ سے لمبی اور چوڑی لگتی ہے۔ خدا کے لئے بابا جان! آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتایئے جس سے میری ناک خوبصورت ہو جائے اور میرے چہرے کی بناوٹ خوبصورت ہو جائے۔ چہرے پر معصومیت آ جائے۔ میں آپ کو ساری زندگی دعائیں دوں گی۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے سورہ یوسف کے پہلے تین رکوع پڑھ کر پندرہ منٹ تک گلابی رنگ و روشنی کا مراقبہ کریں۔ روزانہ

صبح نہار منہ گاجریں کھائیں۔ طریقہ یہ ہے کہ شام کو گاجریں پکا کر آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ صبح دودھ ملا کر کھا لیں۔ گاجروں اور دودھ کو گرم نہ کریں۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔