Topics

سولہ جھٹکے

سوال: میرے تمام جسم میں گردن، ریڑھ کی ہڈی اور کولہے میں درد رہتا ہے۔ سر سے لے کر پاؤں تک انگوٹھے تک درد ہوتا رہتا ہے۔ گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر اٹھنا بیٹھنا پڑتا ہے۔ پہلے آپ نے چالیس دن تک سورہ فلق تین وقت پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینے کو کہا تھا جس سے میں ٹھیک ہو گئی تھی۔ اب دوبارہ ایک رات دو بجے اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ دل میں درد ہونے لگا۔ ایک دن سولہ جھٹکے لگے۔ بائیں بازو کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ گلاس بھی نہیں اٹھا سکتی۔ کچھ کھانے سے فوراً قے ہو جاتی ہے۔ ایک سیکنڈ کے اندر پورا جسم بہت زیادہ گرم ہو جاتا ہے اور پھر دوسرے ہی لمحے برف ہو جاتا ہے۔

جواب: آپ کو پرانے نزلہ اور معدہ کے نظام میں خرابی کی شکایت ہے۔ اس لئے آپ کروموپیتھی سے علاج کریں۔

روزانہ آدھا گلاس مسمی کا جوس پئیں۔

صبح شام نارنجی شعاعوں کا پانی

دوپہر۔ زرد شعاعوں کا پانی

سوتے وقت۔ نیلی شعاعوں کا پانی

2 , 2اونس پئیں۔

کھانوں میں چکنائیوں سے پرہیز کریں۔ صرف زیتون کا تیل استعمال کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔