Topics
سوال: آج میں بھی اپنا مسئلہ پیش کر رہا ہوں، لکھتے ہوئے بہت شرم محسوس ہو رہی ہے مگر کیا کروں میں بہت پریشان ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میرے چند دوست مجھے اپنے گھر لے گئے۔ وہاں انہوں نے مجھے وی سی آر پر فحش فلمیں دکھائیں۔ اس کے بعد میں ایک گندی عادت میں مبتلا ہو گیا ہوں۔ میں ایک طالب علم ہوں اور اکثر کالج میں کھیل تفریح میں حصہ نہیں لے سکتا۔
ندامت ہوتی ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی علاج بتائیں تا کہ میں جلد از جلد اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر لوں۔
جواب: ہر وقت باوضو رہیں اور کثرت سے یا حی یا قیوم پڑھیں۔ رات کو 100بار کلمہ شہادت پڑھ کر پندرہ منٹ تک سبز روشنی کا مراقبہ کریں۔ روحانی ڈائجسٹ کے مضامین کا غور سے مطالعہ کیا کریں۔ اللہ کے کرم سے بہت نوجوان روحانی ڈائجسٹ پڑھ کر صراط مستقیم پر گامزن ہو گئے ہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔