Topics
سوال: میں اپنے مسئلے پر بہت پریشان ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے دسویں جماعت کا امتحان دیا ہے۔ میرے ابو کہتے ہیں کہ تم نے دسویں جماعت کا امتحان پاس نہ کیا تو میں تمہیں آگے نہیں پڑھاؤں گا اور پھر تم کو کھیتی باڑی کے کام پر لگا دوں گا۔ اس کام سے مجھے بہت نفرت ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں خوب پڑھوں اور اپنے ملک کی خدمت کروں۔ غریبوں، یتیموں کی خدمت کروں اور اپنے ملک کی حفاظت کروں۔ لیکن میرا دماغ بہت کمزور ہے۔ اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ میں بازار سے کوئی چیز لینے جاؤں تو راستے ہی میں بھول جاتا ہوں اور پھر گھر آ کر پوچھنا پڑتا ہے۔ میں اپنی کمزور دماغی پر بہت پریشان ہوں جس سے مجھے دوستوں میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ میرے لئے کوئی وظیفہ تجویز فرمائیں کہ میں دسویں جماعت کے امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤں۔
جواب: عشاء کی نماز کے بعد 100بار یا علیم پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں اور خوب جی لگا کر پڑھیں۔ اللہ کامیاب کرے گا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔