Topics

چہرہ پرکشش ہو جائے

سوال: میرا چہرہ کافی لمبا ہے۔ جس کی وجہ سے میں اچھی نہیں لگتی۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا چہرہ پر کشش ہو جائے۔ آپ نے آج سے آٹھ یا نو سال پہلے روحانی ڈائجسٹ میں ایک بہن کو بتایا تھا کہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا حی یا قیوم پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ اس سے چہرے پر فرشتوں جیسا حسن آ جائے گا۔ بابا جی مجھے بھی آپ یہ عمل کرنے کی اجازت دے دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ یہ عمل کتنے دن تک کریں۔ میں آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔

جواب: نیلی روشنی کا مراقبہ رات کو سوتے وقت 90دن تک کریں۔ اپنے چہرے کی مناسبت سے یعنی تھوڑی سے پیشانی تک پیمائش کر کے گول دائرہ (Circle) آئینہ پر بنوالیں اور چار فٹ کے فاصلے سے کھڑی ہو کر اس دائرہ کے اندر اپنا چہرہ دیکھیں۔ 

2مہینوں میں انشاء اللہ آپ کا چہرہ خوبصورت ہو جائے گا۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔