Topics

قد میں اضافہ

سوال: میرا قد پانچ فٹ ہے جب کہ میری چھوٹی بہنوں کا قد مجھ سے زیادہ ہے۔ سگی بہنیں بھی میرا مذاق اڑاتی ہیں تو کمرہ میں دروازہ بند کر کے خوب روتی ہوں۔ مجھے قد میں اضافہ ہونے کی ترکیب بتا دیں۔

جواب: سوتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ بالکل سیدھی لیٹیں۔ ٹانگوں میں خم نہ آئے۔ اپنی والدہ صاحبہ اور بڑی ہمشیرہ سے کہہ دیں کہ سونے کی حالت میں آپ کی ٹانگیں مڑ جائیں تو وہ انہیں سیدھا کر دیا کریں۔ صبح ساگودانہ منقیٰ کو پانی میں پکا کر کھیر بنا لیں اور ناشتہ کھا لیا کریں۔ کم سے کم تین ماہ تک یہ کھیر روزانہ کھائیں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔