Topics

ایک گولا

سوال: بابا جان! میری والدہ کے پیٹ میں رسولی ہے۔ جس کی جڑیں پھیل کر کینسر کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ ایک دفعہ آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ہر ماہ ایک ٹیکہ لگتا ہے۔ لیکن رسولی اتنی زیادہ پھیل گئی ہے کہ پیٹ میں ایک گولا پتھر کی طرح سخت بن گیا ہے۔ 

آپ میری ماں کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفاء عطا فرمائیں اور کچھ پڑھنے کو بھی بتا دیں۔

جواب: جب بھی والدہ صاحبہ پانی پئیں تین مرتبہ یا مرید یا اللہ یا رحمٰن پڑھ کر دم کر کے پلائیں۔ محفل مراقبہ میں انشاء اللہ دعا کرا دی جائے گی۔ لوکی کھانوں میں زیادہ کھلائیں۔ سرخ دانوں کی تسبیح ہاتھ میں رکھیں اور یَامُرِیْدُ یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ ہر نماز کے بعد جس قدر پڑھ سکیں پڑھیں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔