Topics

مسلسل بیماری

سوال: میں اپنی تکلیف کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلسل بیمار رہتی ہوں۔ پہلے میرا رنگ سفید تھا اب گندمی ہو گیا ہے۔ 

جسم ہر وقت گرم رہتا ہے اور میرے ہاتھ پیر گرم رہتے ہیں۔ رات کو سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ گھبراہٹ ہوتی ہے پھر میں ہاتھوں پر اور پیروں پر پانی ڈالتی ہوں تو سکون ملتا ہے۔ سردیوں میں بھی پیر باہر نکال کر سوتی ہوں یا پھر پانی سے دھوتی ہوں۔ کمر میں درد ہوتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے۔ جی چاہتا ہے کہ سخت چیز پر لیٹی رہوں۔ پوری ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف نہیں ہے۔ گردن سے ایک بالشت پر تکلیف ہے۔ ایکسرے کروایا تو کچھ نہیں نکلا۔ میری عادت تھوڑا جھک کر بیٹھنے کی نہیں تھی۔ اب کچھ عرصے سے جھک کر بیٹھنے کی عادت ہو گئی ہے۔ سیدھے بیٹھنے میں مزہ نہیں آتا۔ یہ عادت میں نے کسی کو دیکھ کر ڈالی ہے۔ صبح کے وقت تھوک آتا ہے۔ 

جواب: آپ کے مرض کی بنیاد نظام ہضم کی خرابی اور قبض ہے۔ نظام ہضم اور قبض صحیح ہونے کے بعد بیان کردہ ساری بیماریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ رنگ و روشنی سے علاج کے طریقہ پر صبح شام نیلی روشنیوں کا پانی ، کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کا پانی 2, 2اونس پئیں۔ رات کو سوتے وقت پانچ عدد انجیر روزانہ دودھ میں پکا کر کھائیں۔ کھانوں میں چکنائی سے پرہیز کریں۔ دانتوں میں پائیوریا کے اثرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاج کی طرف بھی پوری توجہ دیں۔ کثر ت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔