Topics

نیند نہیں آتی

سوال: ہم آٹھ بہنیں ہیں اور ہمارا ایک بھائی ہے۔ ہماری ساری امیدیں اسی بھائی سے وابستہ ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بھائی کو رات نیند نہیں آتی جس کی وجہ سے وہ بہت کمزور ہو گئے ہیں۔ انہیں قبض کی بھی شکایت رہتی ہے۔ بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سب جگہ سے مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔ ایسا علاج بتا دیں کہ میرے بھائی کی ساری بیماریاں ختم ہو جائیں۔

جواب: آپ عظیمی دواخانہ کی تیار کردہ قرص مقوی دماغ ایک گولی صبح، ایک شام دودھ کے ساتھ بھائی کو کھلائیں۔ سونے سے پہلے ان کے سر پر بالوں کی جڑوں میں روغن گلو سبز کی مالش کریں۔ بھائی سے کہیں کہ جب سونے کے لئے لیٹیں تو آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ ان کے پیٹ پر شیشے کا ایک ٹرانسپیرنٹ جار رکھا ہوا ہے اور آسمان سے نیلی روشنیاں اس جار میں وارد ہو کر ذخیرہ ہو رہی ہیں۔ نیلی روشنیوں کے ذخیرہ ہونے کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ علاج کی مدت چالیس دن ہے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔