Topics

یَافَتَّاحُ

سوال: میں عرصہ دراز سے ایک چھوٹی سی دوکان چلا رہا ہوں جس سے میں اپنے بچوں کی کفالت کر لیتا ہوں۔ پچھلے چند ماہ سے ہماری دوکانداری میں فائدہ کی بجائے خسارہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے میں ہر وقت پریشان رہتا ہوں۔ دن بدن قرض میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی روحانی علاج بتا دیں جس سے میرے اوپر سارا قرضہ ختم ہو جائے اور کاروبار میں ترقی ہو۔ جواب کا انتظار رہے گا۔

جواب: اول و آخر ایک ایک مرتبہ درود شریف ایک بار بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور ایک ہزار بار یا فتاح سونے سے پہلے پڑھ کر دعا کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ جب آپ کا مقصد پورا ہو جائے تو بچوں میں شیرینی تقسیم کر دیں۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔