Topics

پڑھنے میں دل نہیں لگتا

سوال: میری بہت بڑی پریشانی ہے۔ جو میں آپ کو لکھ رہی ہوں۔ میں نے پہلے بھی آپ کو خط لکھے جن کا شاید آپ نے جواب دینا گوارا نہیں کیا۔ لیکن اب خدا کے لئے ایسا نہ کیجئے گا۔ بلکہ مجھے اپنی بیٹی سمجھ کر خط کا جواب دیجئے گا۔ میری پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ میرا دماغ بہت کمزور ہے تھوڑی سی بات بھی یاد نہیں رہتی اور میں صحیح پڑھ بھی نہیں سکتی۔ میری عمر تقریباً 16سال ہے۔ لیکن ابھی تک میں ساتویں جماعت میں پڑھتی ہوں۔ اگر میں سبق یاد بھی کر لوں تو دل مزید پڑھنے کو نہیں چاہتا۔ میرے ذہن میں گندے گندے خیال آتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی میری پڑھائی بہت پیچھے ہوتی جا رہی ہے۔ خدا کے لئے مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا دل پڑھائی کی طرف ہو جائے۔ مجھے دنیا کی کوئی پرواہ نہ رہے صرف اپنی پڑھائی کے سوا۔ میں دیکھتی ہوں کہ مجھ سے چھوٹی لڑکیاں بڑی کلاسوں میں پڑھتی ہوں تو مجھے بہت شرم آتی ہے۔ پڑھنے لگتی ہوں تو نیند آنا شروع ہو جاتی ہے۔ حساب کے سوالات بالکل سمجھ نہیں آتے۔

جواب: پیٹ بڑا ہونے کی وجہ اندرونی بیماری یعنی ماہانہ نظام کی خرابی ہے۔ نیلی شعاعوں کا تیل کمر کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ دائروں میں مالش کریں۔ دس منٹ صبح، دس منٹ رات کو۔ صبح نہار منہ ایک چٹکی کلونجی کھائیں۔ تازہ پانی کے ساتھ۔ 

چکنائی سے پرہیز کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔