Topics

حوروں سے ملاقات

سوال: میرے چہرے پر روئیں زیادہ ہیں جس کا علاج میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے کرا رہی ہوں اور کافی احساس کمتری کا شکار ہوں۔ 

آپ کوئی ایسی سورۃ بتا دیں جو دوا پر دم کر کے کھاؤں تا کہ دوا جلدی اثر کرے اور میرا چہرہ صاف اور ملائم ہو جائے۔

دوسرا مسئلہ بہت ہی اہم ہے کہ میری منگنی تو ہو گئی ہے جس کے لئے میں اللہ کی شکر گزار ہوں لیکن اب جب شادی کی بات نکلتی ہے تو منگیتر انکار کر دیتا ہے۔ اور دلچسپی کا اظہار نہیں کرتا۔ حالانکہ ہماری منگنی دونوں کی پسند سے ہوئی تھی۔

خواجہ صاحب! میں شادی میں تاخیر سے پریشان نہیں ہوں لیکن انکار سے پریشان ہوں۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میری شادی اس منگیتر کے ساتھ ہو گی۔ اگر ہو گی تو کیسی ہو گی۔

جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یامومن پڑھ کر دعا کریں۔ انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔ چہرے میں کشش کے لئے حوروں سے ملاقات والا عمل کریں۔ یہ بات اللہ کو معلوم ہے کہ شادی کہاں ہو گی۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔