Topics
سوال: میرا ہاضمہ ٹھیک نہیں ہے۔ جو چیز کھاتا ہوں اثر نہیں کرتی۔ جب بھی کوئی جسمانی محنت کا کام کرتا ہوں تو میرے چہرے سے ایسا لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔ جسم تھک کر چور ہو جاتا ہے۔ ورزشیں کرتا ہوں لیکن ورزشوں سے فائدہ نہیں ہوتا۔ کم قوت ارادی اور قوت برداشت کی وجہ سے کوئی کام صحیح طور پر نہیں کر سکتا۔ میرا دماغ بھی کمزور ہے۔ بیٹھ کر اٹھنے سے چکر آ جاتے ہیں اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔
جواب: روزانہ نیلی شعاعوں کا پانی اور ہر کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کا پانی دو دو اونس پیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے نیلی روشنیوں کا مراقبہ کیا کریں۔ طریقہ یہ ہے کہ آرام دہ نشست پر بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں اور تصور کریں کہ آپ کے اوپر نیلے رنگ کی شعاعیں بارش کی طرح برس رہی ہیں اور مراقبہ روزانہ دس منٹ کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔