Topics

اَلسی کا تیل

سوال: میری عمر 24سال ہے۔ کافی دنوں سے مجھے یہ بیماری ہے کہ میرا ماہانہ نظام گڑ بڑ ہے۔ جس کی وجہ سے میری صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ رنگ پیلا اور کمزور جسم کی مالک بن گئی ہوں۔ ہر وقت ذہن چڑچڑا رہتا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ ہر وقت اپنے آپ کو احساس کمتری کی شکار سمجھتی ہوں۔ کافی علاج کرایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ آپ کو خط لکھتے ہوئے شرماتی بھی ہوں لیکن سوچا نہ معلوم ایسی کتنی میری بہنیں اس اذیت ناک مرض کی شکار ہوں گی۔ امید ہے کہ آپ علاج تجویز فرمائیں گے۔

جواب: اللہ تعالیٰ نے تمام بیماریوں کا علاج پیدا کیا ہے۔ اپنی صحت کی حفاظت اور بیماری کا علاج اولین فریضہ ہے۔ کبھی بھی علاج میں شرم یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنا چاہئے۔ آپ کی طرح جتنی بھی بہنیں اس قسم کی بیماری کی شکار ہیں ان سب سے عرض ہے کہ خالص السی کے تیل پر روزانہ ایک ہزاریَامُتَعَالِیْ مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور صبح سورج نکلنے سے پہلے ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر جو کولہوں کے درمیان ہوتا ہے۔ بلاناغہ ایک ماہ تک مالش کریں۔

اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت صنف نازک کی خوبصورتی کا راز ماہانہ نظام کی باقاعدگی پر قائم ہے۔ اگر اس نظام میں کمی واقع ہو جائے یا اندرونی طور پر اعضاء متورم ہو جائیں تو عورت کو نہ صرف یہ کہ شدید کرب سے گزرنا پڑتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔