Spiritual Healing

چھوٹا قد موٹے نقوش

سوال: میرے کالج کے دوسرے ساتھی جوانی کا بھرپور مزا لے رہے ہیں۔ کھیلتے ہیں، مذاق کرتے ہیں اور خوش باتیں کرتے رہتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس لئے کہ وہ سب تندرست ہیں۔ خوبصورت اور کشش والے ہیں۔ دراز قد ہیں، ان کی جوانی بہار کی مانند ہے۔ لیکن میرا قد چھوٹا ہے۔ سینہ باہر کو ابھرا ہوا ہے۔ نقوش موٹے اور پھیکے ہیں۔ کشش نام کی کوئی چیز میرے پاس نہیں ہے۔ سر پر گنج ہو رہا ہے۔ اپنی اس جوانی پر بہت روتا ہوں۔ مجھے ایسا طریقہ بتائیں کہ مجھ میں اتنی کشش پیدا ہو جائے کہ جو بھی دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے۔ دل چاہتا ہے آپ کی گود میں سر رکھ کر رو رو کر آپ کو منالوں اور آپ سے خوبصورتی اور کشش کا نسخہ جو آپ آج تک دوسروں سے چھپاتے رہے، آپ سے پوچھ لوں۔

جواب: آپ دو کام کریں۔ 

(۱) ساگودانہ ایک چھٹانک، منقیٰ ایک چھٹانک، ایک پاؤ دودھ میں کھیر پکا کر رات کو فریج میں رکھیں۔ صبح نہار منہ ناشتہ کے طور پر استعمال کریں۔ 

(۲) عمدہ قسم کی سیاہ چمکدار روشنائی سے فل اسکیپ سفید آرٹ پیپر کے اوپر خوشخط مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر فریم کرالیں اور فریم شدہ نقش کو رات سونے سے پہلے تین چار فٹ کے فاصلے سے پندرہ منٹ روزانہ دیکھا کریں۔ دونوں علاج کی مدت چھ ماہ ہے۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔