Spiritual Healing

ماورائی طاقت اور روحانی علاج

سوال: عرصہ تین سال سے میری بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں۔ ایک بازو اور پسلی کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے۔

میں نو سال سے بیکری کی دوکان کر رہا ہوں۔ قرضہ اتنا ہو گیا ہے کہ میری اولاد بھی نہیں اتار سکتی۔ بچے آپس میں ہر وقت لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔ مجھے علم ہے جہاں لڑائی جھگڑا ہو وہاں رزق میں سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ میرے سمجھانے کے باجود کسی پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

جواب: ہر روز کچھ نہ کچھ خیرات ضرور کریں۔ آپ کہیں گے کہ میرے اوپر تو پہلے ہی قرضہ ہے، خیرات کہاں سے کروں؟ میرا جواب یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ کے اوپر قرض کا پہاڑ ہے، آپ اپنی ساری ضروریات پوری کرتے ہیں۔ اللہ کے نام پر کچھ خرچ کرنے کو بھی اپنی ضرورت بنا لیں۔ حالات بہت سازگار ہو جائیں گے۔

اپنی بیگم صاحبہ کا پرہیز کے ساتھ علاج کرائیں۔ مذہب ہمیں تلقین کرتا ہے کہ دعا اور دوا دونوں ضروری ہیں۔ دعا سے علاج کے طریقے پر صبح، شام، رات ایک ایک سو بار یا حفیظ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پلائیں۔ اس عمل کو آپ 90یوم تک کریں۔ کثرت سے وضو یا بغیر وضو یا حی یا قیوم پڑھا کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔