Spiritual Healing

غذا کا چارٹ

سوال: میری آواز بیٹھی ہوئی ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے اور ذرا سی کھٹی چیز کھانے سے گلا سوجھ جاتا ہے۔ بچپن سے اب تک سینکڑوں ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرا چکی ہوں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ ناک کا آپریشن بھی کرایا ہے اس سے بھی فائدہ نہیں ہوا۔ دو سال سے ناک اور گالوں پر جھریاں پڑ گئی ہیں۔ پہلے رنگ سرخ و سفید تھا اب زردی مائل سیاہ ہو گیا ہے۔ جسم اس قدر لاغر ہو گیا ہے کہ ہڈیوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ کمزوری کا یہ عالم ہے کہ ذرا سا کام کر کے تھک جاتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میں آپ کے علاج سے تندرست ہو جاؤں گی۔ درخواست ہے کہ مایوس نہ کیجئے گا۔

جواب: آپ پرانے نزلے اور نسوانی مرض ’’لیکوریا‘‘میں مبتلا ہیں۔ آپ کو شفا نہ ہوئی۔ اس میں ڈاکٹروں اور حکیموں کی کوتاہی نہیں ہے۔ آپ ضرورت سے زیادہ بدپرہیز ہیں۔ علاج سے عارضی فائدہ ہوا لیکن آپ کی زبان کے چٹخارے مرض کو پوری طرح ختم ہی نہیں ہونے دیتے۔ یونانی طریقہ علاج سے نزلہ اور زنانی بیماری کا پرہیز کے ساتھ علاج کیجئے۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔ لیکوریا کا علاج ہو جانے سے کمزوری دور ہو جائے گی اور چہرہ سے جھریاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ معالج سے اپنے لئے غذاؤں کا ایک چارٹ بنوا لیں اور اس کے مطابق کھانے کھائیں۔

یونانی علاج کے ساتھ ساتھ مراقبہ کے ذریعہ بھی علاج کریں۔ رات کو سونے سے پہلے 100بار کلمہ شہادت پڑھ کر سبز روشنی کا مراقبہ کیا کریں۔ مراقبہ مکمل فائدہ ہونے تک جاری رکھیں۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔