Spiritual Healing

روزگار میں برکت

سوال: مجھے بڑی مشکل سے نوکری ملی ہے۔ لیکن میرے والد میری سروس کے خلاف ہیں۔ ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرے والد سروس کی اجازت دے دیں۔

میں شادی شدہ ہوں اور بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے میں معاشی پریشانیوں کا شکار ہو گیا ہوں۔

میرا بزنس 10سال سے بالکل ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اولاد میری بالکل عزت نہیں کرتی۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ میرا کاروبار دوبارہ چل پڑے۔

کاروبار میں ترقی کے لئے وظیفہ بتا دیں۔

محمد نذیر خان، کلثوم بیگم، محمد الیاس، طیبہ کیف، نور الدین خان، وصی الدین خان، محمد سلیم، ایک بیٹی روبینہ، عطاء اللہ شیخ۔

جواب: ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یا رزاق پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اور دعا کیا کریں۔ کوشش کریں کہ صبح جلدی سو کر اٹھیں اور نما زقائم کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے۔ صبح کا سونا رزق کو کم کر دیتا ہے۔

چلتے پھرتے وضو اور بغیر وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔