Spiritual Healing

جسم میں جھٹکے لگتے ہیں

سوال: میں ایک دکھی نوجوان ہوں۔ میرے ایک دوست نے بتایا کہ روحانی ڈائجسٹ کا قاری ہے۔ اسی نے مجھے امید کی کرن دکھائی ہے۔ میرا مسئلہ کچھ ایسا ہے کہ زندگی میرے لئے ایک ایسے عذاب کا نام بن گئی ہے جو کسی طرح بھی میرے لئے قیامت سے کم نہیں۔ مجھے اکثر و بیشتر پورے جسم میں جھٹکے لگتے ہیں جس سے پورا جسم لرزنا شروع ہو جاتا ہے۔ خصوصاً ہاتھ بری طرح لرزتے ہیں۔ یہ جھٹکے عموماً صبح کے وقت لگتے ہیں اور یوں دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو جاتا ہوں۔ میں ایک اٹھارہ سالہ نوجوان ہوں اور جس اذیت سے میں اور میرے گھر والے گزر رہے ہیں وہ ہم ہی جانتے ہیں۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ تین سالہ کورس ہے۔ 

وہ بھی کر لیا مگر فائدہ نہ ہوا۔ اب بھی علاج جاری ہے لیکن کوئی افاقہ نہیں ہے۔

عظیمی صاحب! خدارا کوئی روحانی علاج یا وظیفہ بتائیں تا کہ میں اس اذیت سے جلد از جلد نکل سکوں۔

جواب: خرگوش کا بھیجہ بھون کر روزانہ کھائیں۔ خرگوش کا گوشت گھر والے کھالیں۔ جب بھی پانی پئیں تین مرتبہ سورہ یوسف کی آیت بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoآلرٰتِلْکَ اٰیٰاتُ اَلکِتَابِ الْمُبِیْنِ۔ پڑھ کر دم کر کے پئیں۔

خرگوش کا بھیجہ اکیس روزتک کھائیں اور عمل نوے دن تک کریں۔ 


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلدچہارم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔