Topics

گردن ہلتی ہے

سوال: عرصہ سات سال سے شدید ذہنی اذیت اور خوف کا شکار ہوں۔ ہر تین چار مہینہ کے بعد اس احساس میں شدت پیدا ہو جاتی ہے۔ پاؤں پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے جو بیس پچیس دن کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔ پورے سات سال سے یہی حال ہے۔ اب قریباً چھ ماہ سے گردن میں کپکپاہٹ آ گئی ہے۔ گردن جھٹکوں کے ساتھ حرکت کرتی ہے اور سر متواتر ہلتا رہتا ہے۔ ہاتھ پاؤں بھی متاثر ہیں چھ ماہ کے دوران دو دفعہ گردن میں کپکپاہٹ ختم ہو گئی۔ پاؤں کانپنے لگے۔ دو دن کے بعد یہ کپکپاہٹ واپس گردن کو منتقل ہو گئی کبھی کبھی سینہ، پیٹ ہاتھ پاؤں سب کچھ متاثر ہو جاتے ہیں۔ معدہ کھانا قبول نہیں کرتا۔ علاج معالجہ سے آرام نہیں آیا ہے۔

جواب:الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ زردے کے رنگ سے پلیٹوں پر لکھ کر زرد شعاعوں کے پانی سے دھو کر دونوں وقت کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل پئیں۔ پانی تیار کرنے کا طریقہ کئی بار شائع ہو چکا ہے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔