Topics
سوال: میری بڑی بہن جس کی عمر اس وقت ستائیس سال ہے جب وہ تقریباً تین یا چار برس کی تھی تب ہی وہ ایک مہلک مرض میں مبتلا ہو گئی اور اسی مرض میں اس کی کمر کی ہڈی آہستہ آہستہ بڑھتی گئی اور میری بہن بدنما نظر آنے لگی۔ بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب آپ سے اور خدا سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کوئی مفید دوا اور وظائف سے نوازیں۔
جواب: اپنی ہمشیرہ سے کہئے کہ وہ سورج طلوع ہونے سے پہلے سورج زوال ہونے کے بعد اور سورج غروب ہونے سے پندرہ منٹ قبل تین سو مرتبہ و الیٰ الا بل کیف خلقت پڑھ کر اپنے سینے پر دم کریں۔ اس عمل سے انشاء اللہ ہڈی کا ابھار ختم ہو جائے گا۔ عمل کی مدت تین ماہ ایک دن ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔