Topics

جنات کا اثر

سوال: میری بھانجی شازیہ جس کی عمر ساڑھے چار سال ہے۔ ابھی تک خود پاؤں پر نہیں چل سکتی۔ ڈاکٹروں نے کمزوری بتائی ہے مگر باوجود لگاتار علاج کے فائدہ نہیں ہوا۔ سارا دن بیٹھی رہتی ہے اپنے آپ کو مصروف رکھنے اور خود کو سلانے کے لئے اپنا آپ سنوارتی رہتی ہے پہلے ہم یہ سمجھے کہ بچی کے اوپر جنات کا اثر ہے۔ بڑے بڑے عامل حضرات سے تعویذ لئے مگر حالت وہی رہی۔ 

سوائے اماں، بابا کے کچھ نہیں بول سکتی۔

جواب: دن میں ایک بار اور رات کو سونے سے پہلے بچی کی گردن کے جوڑ پر اور کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں روغن سورنجان تلخ مالش کریں اور جب بچی گہری نیند سو جائے اتنی آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو۔ یہ پڑھ دیا کریں ۔ اے شازیہ! تمہاری دماغی صحت اور جسمانی صحت بہت اچھی ہے۔ جس طرح صحت مند بچے چلتے پھرتے اور کھیلتے کودتے ہیں تم بھی چلتی پھرتی اور کھیلتی کودتی ہو۔ تمہاری زبان بالکل ٹھیک ہے تم اچھی طرح باتیں کرتی ہو۔ مابعد النفسیات کا یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھا جائے ۔ اس کے بعد تفصیلی حالات سے مطلع کیا جائے۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔