Spiritual Healing

نمک اور پانی

سوال: شادی کے بعد پہلی مرتبہ امید سے تھی تو نزلہ رہنے لگا اور آنکھوں سے پانی بہنے لگا۔ اس کے بعد دایاں نتھنا نزلے کی وجہ سے بند ہو گیا۔ اور دائیں آنکھ کے کونے میں گٹھلی ہو گئی۔ جو ہاتھ لگانے سے سخت محسوس ہوتی تھی۔ اسی وجہ سے آنکھ پر سوجن آ گئی اور باہر کی طرف بھری ہوئی نظر آنے لگی۔ علاج وغیرہ کروایا مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ بچی کی پیدائش کے بعد یہی صورت حال رہی تو ناک کا ایکسرے کروایا پتہ چلا کہ ناک کا گوشت بڑھا ہو اہے لہٰذا آپریشن کرایا لیکن آپریشن کے بعد بھی ناک نہیں کھلی اور آہستہ آہستہ دونوں نتھنے بند رہنے لگے۔ اب علاج کراتے کراتے بہت پریشان ہو گئی ہوں، نہ کچھ سونگھ سکتی ہوں۔ نہ سانس لے سکتی ہوں، منہ سے سانس لیتی ہوں بہت بے چینی ہوتی ہے میری آواز بھی خراب ہو گئی ہے۔ آنکھوں سے پانی اب بھی بہتا ہے۔ روحانی علاج بتائیں تا کہ مصیبت سے چھٹکارہ حاصل ہو جائے۔

جواب: نیم گرم پانی میں نمک ملا کر اس کو چلو کے ذریعے ناک میں چڑھائیں۔ یہاں تک کہ وہ ناک کے اندر اس کے اوپری حصے تک جہاں بھنویں ہوتی ہیں پہنچ جائے۔ یہ عمل دوپہر اور شام کو کئی روز تک دہرائیں۔ کھٹی ، ٹھنڈی اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔