Spiritual Healing

نظر کا اثر

سوال: اللہ تعالیٰ نے 9سال بعد ہمیں بیٹی دی۔ جس نے بھی سنا کہ اتنے عرصے کے بعد بیٹی ہوئی ہے۔ 

حیرت کا اظہار کیا۔ بچی دوسرے بچوں کی طرح بالکل نارمل اور صحت مند تھی۔ ہسپتال میں ایک عورت امی سے کہنے لگی کہ آپ کی بچی تو اتنی کمزور ہے کہ نہ روتی ہے نہ تنگ کرتی ہے۔ اب جو امی نے دودھ پلایا تو اس نے فوراً الٹی کر دی۔ اس کے بعد ڈاکٹر کو دکھایا جو ماہر امراض چشم ہیں۔ انہوں نے پیشاب اور خون وغیرہ کا ٹیسٹ کرایا۔ بالکل کلیئر تھا۔ ان کو شک تھا کہ شکر نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا کوئی علاج نہیں۔ آنکھوں کے پردے کے پیچھے جو ایک گاڑھی سی رطوبت ہوتی ہے اس میں کچھ چیز آجانے سے یہ نقطے دکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں۔ کبھی تو یہ رک جاتے ہیں اور کبھی بڑھ کر اندھے پن تک پہنچ جاتے ہیں۔ اب کبھی کبھی پڑھنے میں تنگ ہوتا ہوں، آنکھوں میں کبھی اچھا خاصا درد، کبھی سوزش، کبھی جلن ہوتی ہے۔

جواب: میری تشخیص کے مطابق آپ پرانے نزلے کے مریض ہیں۔ ڈاکٹر نے جس رطوبت کا ذکر کیا ہے دراصل جما ہوا نزلہ ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بند نزلہ کو بہا دیا جائے۔ سفید مرچ لے کر باریک سفوف بنالیں۔ ایک چٹکی ایک پیالی دودھ میں ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیا کریں۔۔۔اکیس روز تک۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔