Spiritual Healing

مجھے گبھراہٹ ہو گی

سوال: میں فرسٹ ائیر کا طالب علم ہوں عرصہ دراز سے مجھے اپنے قریبی یا دور، دونوں طرح کے لوگوں سے ایک قسم کی اجنبیت سی محسوس ہو رہی ہے۔ نہ تو میں کالج میں کسی لڑکے یا ٹیچر سے صحیح طور سے بات کر سکتا ہوں اور نہ ہی کہیں بڑوں یا ہر عمروں کی مجلس میں جا کر بیٹھ سکتا ہوں۔ مجھے جھجک سی ہوتی ہے۔ جب باہر نکلتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے جیسے سب لوگ میری طرف دیکھ رہے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں مجھ میں تمام صلاحیتیں موجود ہیں بس میرے اندر خود اعتمادی کی کمی ہے۔ نام شائع نہ کریں ورنہ میرے جانے والے مجھ سے ذکر کریں گے تو مجھے اور گھبراہٹ ہو گی۔

جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یا اللہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ مٹھاس کا استعمال معمول سے زیادہ کریں۔ عشاء کی نماز کے بعد کم از کم دس منٹ تک مراقبہ میں نیلی روشنیوں کا تصور کریں۔ مراقبہ سے قبل 100بار درود شریف اور 100بار یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ رات کو سونے سے قبل 100بار یا اللہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ یہ عمل چالیس روز تک جاری رکھیں۔ روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچہ شہد استعمال کریں۔


Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔