Spiritual Healing

ڈاؤسنگ راڈ سے پانی کی تلاش

سوال: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ میں انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔ اس کا کیا مطلب ہے تفصیل سے بتائیں؟

ڈاؤسنگ راڈ کے متعلق آپ نے سنا ہو گا یہ ایک چھڑی ہوتی ہے جو ایک طرح سے غلیل کی طرح دوشاخہ ہوتی ہے۔ یورپ اور امریکہ میں بہت سے ماہرین اس راڈ کے ذریعے زمین میں چھپی ہوئی چیزیں تلاش کرتے ہیں۔ ڈاؤسنگ راڈ کا ماہر راڈ کو ایک شاخ سے پکڑ کر اس کا دوسرا سرا اس جگہ کے اوپر سے گزارتا ہے جہاں سے کوئی چیز تلاش کرنا مقصود ہو جہاں کوئی چیز چھپی ہو۔ وہاں یہ راڈ خودبخود گھامنے لگتی ہے ۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کون سی طاقت ہے جو اس راڈ کو گھماتی ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص آپ سے یہ سوال کرے کہ آپ کے جسم کے اندر روح آپ سے کتنی قریب ہے تو آپ اس کا کیا جواب دیں کہ اتنی قریب ہے کہ اس کا کوئی فاصلہ نہیں ہے۔ شہ رگ سے قریب ہونے کا مفہوم بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے فاصلہ قائم کئے بغیر قریب ہے اور بندہ کی ہر ضرورت کا کفیل ہے۔

Topics


روحانی ڈاک ۔ جلددوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔