Spiritual Healing
سوال: میں نزلے کی بیماری میں مبتلا ہوں۔ اس بیماری کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے اور ہر وقت سر میں شدید رہتا ہے۔ علاج کرانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ دنوں بعد دوبارہ بہنا شروع ہو جاتا ہے۔ اب تو میری آنکھیں بھی ہر وقت درد کرتی رہتی ہیں۔ رات کو نیند بھی بہت دیر سے آتی ہے۔ معالج کہتے ہیں کہ جگر اور معدہ کا فعل صحیح نہیں ہے۔
جواب: ایک صاف شفاف سفید رنگ کی بوتل لے کر اس پر گہرے نیلے رنگ کا ٹرانسپیرنٹ کاغذ اس طرح چپکا دیں کہ بوتل اوپر، نیچے اور اطراف میں کاغذ کے اندر آ جائے۔ اگر ایسا کاغذ دستیاب نہ ہو تو ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک شیٹ سے بھی کام لیا جا سکتا ہے۔ اس بوتل میں آب مقطر ایک چوتھائی جگہ چھوڑ کر پانی بھر لیں اور منہ کارک سے بند کر کے کسی ایسی جگہ پر رکھ دیں جہاں دھوپ پڑتی رہے۔ ایک ہی دن میں پانی تیار ہو جائے گی۔ یہ پانی ایک ایک اونس صبح شام استعمال کیجئے۔ اس کے علاوہ اسی طریقے پر زرد رنگ کا پانی تیار کیجئے اور 24گھنٹے میں ایک مرتبہ پیجئے۔ غذا میں ٹھنڈی، کھٹی اور مصالحے دار چیزوں سے پرہیز کیجئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔