Topics

پیچش

رنگوں کے ذریعہ یہ طریقۂعلاج میرا پہلا تجربہ تھا۔ اسی طرح میں نے دوسرے رنگوں کا پانی مختلف طاقتوں میں تیار کیا۔ کیونکہ پہلا تجربہ نہایت شاندار تھا اس لئے میں نے دوسرے مریضوں پر بھی ان کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ایک بچے کو شدید پیچش کی شکایت ہوگئی۔ اس کو زرد رنگ پانی IXکی طاقت میں دیا گیا۔ اس کی چند خوراکوں سے پیچش کی شکایت ختم ہوگئی۔ میری اہلیہ کے کان میں دردتھا اورگردن کی دائیں طرف غدود پھول گئے تھے۔ بخار اورقبض کی بھی شکایت تھی۔ میں نے اسے نیلے پانی کی ایک خوراک دی۔ پندرہ منٹ کے اندر اندر درد گلٹی، اوربخار کم ہوگیا۔ میں نے جلد بازی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے بعد پیلے رنگ کی ایک اورخوراک دیدی، جس سے مرض میں شدّت پیداہوگئی، جس کو پھر ہومیوپیتھک ادویہ سے کنٹرول کرنا پڑا۔

Topics


رنگ اور روشنی سے علاج

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔ 

ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔ 

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔