Topics

استسقا(پانی بھر جانا)

ایلوپیتھی میں اس مرض کاعلاج سوئی کے ذریعہ پانی نکال دیناہے۔ ایک عام طریقہ ہے۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد پانی پھر جمع ہوجاتاہے اور پھر نکال دیا جاتاہے۔ ظاہر ہے یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔ رنگ اور روشنی سے علاج کے ذریعہ ہمارے تجربہ میں یہ بات آئی ہے کہ مستقل مزاجی سے علاج کیاجائے تومریض شفایاب ہوجاتاہے۔ استسقاء گردوں کی خرابی سے ہویادل کی کسی بیماری کی وجہ سے ، پیٹ میں پانی بھر جاتاہو تو علاج سفید اور زرد رنگ کی شعاعوں سے کیا جاتاہے۔سفید رنگ کی شیشی اورزردرنگ کی شیشی میں الگ الگ پانی تیارکرکے مریض کو دودو اونس پلانا چاہئے۔اورمریض کو دن رات میں دو مرتبہ سفید اورزردرنگ کی شعاعوں میں ایک ایک گھنٹہ تک آرام دہ بستر میں لٹانا چاہئے۔ سرمیں پانی بھر جانے (جس کو HYDROCEPHALUSکہتے ہیں)کاعلاج سفید رنگ کی شعاعوں کا پانی اورسفید رنگ کی شعاعوں میں مریض کولٹاناہے۔

Topics


رنگ اور روشنی سے علاج

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔ 

ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔ 

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔