Topics

پیچش

پیچش سادہ ہویا خونی ، دونوں صورتوں میں انتڑیوں میں خراش اس کا سبب ہوتاہے۔ زرد یا نارنجی رنگ کے پانی سے یہ مرض فوراً دور ہوجاتاہے۔ پانی کی خوراکیں مرض کی نوعیت کے مطابق دینی چاہئیں، یعنی مرض کی شدت میں دودو گھنٹے بعد اور عام حالت میں صبح شام مکمل طورپر صحت ہونے تک۔ 

اس مرض میں زمین کے اندر پیدا ہونے والی ترکاریاں، تیز مسالے زیادہ نمک مرچ اور گوشت کی بوٹی نہایت مضرہے۔

پرانی پیچش کا دائمی مرض دیر تک مسلسل علاج کرنے سے رفع ہوجاتاہے۔ اس مرض میں غذا کے سلسلے میں بہت زیادہ محتاط رہنا ضروری ہے۔ غذا میں ساگودانہ، اراروٹ، مونگ کی دال کی کھچڑی جس میں دال۲ حصے اورچاول ایک حصہ ہو استعمال کرناچاہئے۔ اگردودھ کو دس منٹ تک زرد یا نارنجی رنگ کی بوتل میں دھوپ میں رکھ کر استعمال کیا جائے تو غذا اوردوادونوں کا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔ پیچش کے ساتھ مروڑ میں صرف نارنجی رنگ کا پانی استعمال کرناچاہئے۔


Topics


رنگ اور روشنی سے علاج

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔ 

ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔ 

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔