Topics

بخار اوراس کی قسمیں

جب ام الدماغ میں اس طرح کے کئی خلا بن جاتے ہیں اورکئی جگہ رو کا ہجوم ہو جاتاہے تو کئی قسم کے بخار شروع ہوجاتے ہیں۔ ان بخاروں کی وجہ رو کے ہجوم کا اچانک رنگ بدلنا ہے۔ رنگ کے اچانک تبدیلی کے عملی کو یرقان کہتے ہیں۔ اوریہ مرض مہلک ہے۔ اس کا علاج آسان ہوجاتاہے اگرمریض لیٹارہے اور کھانے میں ممنوع اشیاء استعمال نہ کرے۔

دوسرے نمبر پر ٹائفائڈیعنی معیادی بخار ہے۔ اس کا وقت معین ہے پھر بھی اگر صحیح علاج کیا جائے تو بہت جلد افاقہ ہوجاتاہے۔

تیسرے نمبر پر لال بخار آتاہے۔ یہ ایک سوچار سے کم نہیں ہوتا۔ چہرہ پر سُرخی آجاتی ہے۔ ہاتھ پیروں میں اینٹھن رہتی ہے۔ بے چینی ہوتی ہے۔ کبھی کبھی کمرسے نیچے کا حصہ بالکل بیکارہوجاتاہے۔ مریض حرکت نہیں کر سکتا۔ 

چوتھے نمبر پر گردن توڑ بخار آتاہے۔ اس میں جہاں خلیوں کی جگہ خالی ہوتی ہے وہاں مخلوط رنگ کی رو پانی بن جاتی ہے۔ اس پانی کو نکال دیا جائے اور صحیح علاج کیا جائے۔

پانچویں نمبرمیں کالابخار آتاہے۔ اس میں مریض کا رنگ بالکل سیاہ ہوجاتاہے۔ لیکن زیادہ مہلک نہیں ہے۔ اس کا صحیح علاج کیا جائے تو جلد افاقہ ہوجاتاہے۔


Topics


رنگ اور روشنی سے علاج

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔ 

ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔ 

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔