Topics
عرض ہے کہ روحانی ڈاک کی عنوان کے تحت روزنامہ حرّیت ، مشرق، جسارت اور ملّت گجراتی کی وساطت سے مجھے دُکھی اورپریشان حال خواتین وحضرات کے ایک لاکھ سے زیادہ خطوط موصول ہوئے ہیں ۔ مسئلہ کی نوعیت کچھ بھی رہی ہو مگر مسئلہ اضطراب وبے چینی، اعصابی کشاکش اوردماغی کشمکش کا پیکر تھا، اﷲتعالیٰ نے مجھے اتنی ہمت اور توفیق دی کہ میں دانستہ طور پرکسی بھی چھوٹے بڑے اہم غیر اہم مسئلہ سے صرف نظر نہیں کیا۔اس کہ چھوٹی سے چھوٹی بات بھی کسی ایک فردکے لئے بقض اوقات مسئلہ بن جاتی ہے۔ قدرت کایہ بہت بڑاانعام ہے کہ پریشان حال انسانوں کے لئے میرے مشورے سکونِ قلب اورراحتِ جسم وجان قرار دیئے گئے۔میرے قلب میں یہ خیال آتارہا کہ میں کوئی ایسی کتاب ترتیب دوں جو عوام النّاس کے لیے مفید ہو۔ جب ایک ہی خیال پر توجہ مرکوز ہوجائے تو مظاہر اتی صورت کا جلوہ گر ہو جاتی ہے۔ میری یہ کوشش رنگ اور روشنی سے علاج ۔ کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ اﷲتعالیٰ کی ذات سے یقین ہے کہ یہ کتاب اُس کی مخلوق کے لئے خدمت کا ذریعہ بنے گی اور سرورکان و مکان ، رحمت العالمین ، سیّدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسّلام کے وسیلے سے بارگاہِ رب العزّت میں شرف قبولیت سے سرفراز کی جائے گی
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔
ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔