Topics

رنگوں سے تپِ دق کا کامیاب علاج

ایک ڈاکٹر صاحب میرے پاس تشریف لائے ۔ ان کی اہلیہ ٹی بی کی مریضہ تھیں موصوف نے فرمایاکہ میری بیوی کا ایک پھیپھڑا اس حدتک خراب ہوگیاہے کہ ڈاکٹر وں کامتفقہ فیصلہ ہے کہ یہ پھیپھڑا نکال دیا جائے لیکن بیوی کسی طرح بھی اس بات پر رضا مندنہیں ہوتیں۔ میں نے ان کو شعاعوں سے تیار کیاہوا تیل دے کر ہدایت کی کہ سینہ اورکمر پر پھیپھڑوں کی جگہ دس دس منٹ دائروں میں رات کے وقت اورصبح مالش کریں ایک ہفتہ کے بعد ایکسرے رپورٹ لے کر میرے پاس آئیں۔ ڈاکٹر صاحب نے پندرہ روز کے بعد ایکسرے کرایا۔ اب ڈاکٹروں کی یہ رائے تھی کہ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ صحت تیزی کے ساتھ بحال ہورہی ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیم الدین صاحب اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ لیکن بہت ہی بامروت اوروضعدار شخصیت کے انسان تھے۔ مجھ سے عمر میں بڑے ہونے کے باوجود ، آخر وقت تک نیاز مندانہ تعلقات قائم رکھے خدا انہیں غریقِ رحمت کرے۔

Topics


رنگ اور روشنی سے علاج

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔ 

ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔ 

اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔