Topics
جلد کے تین پرت ہوتے ہیں۔ اورہر جلد کے نیچے دوپرت ہوتے ہیں۔ ایک نہایت نازک اورایک دبیز نازک پرت کے متاثر ہوجانے سے موتی جھرہ وغیرہ کے امراض ہوتے ہیں۔ اوردبیز پرت کے متاثر ہونے سے پھوڑے ، پھنسیاں ، داد، چنبل وغیرہ ہوجاتے ہیں۔
برقی روتین طرح کی ہوتی ہیں۔ ان میں ایک رو جلد کے پہلے اوردوسرے حصہ کو قطعی متاثر نہیں کرتی ۔دوسری روصرف دوسری پرت کو متاثر کرتی ہے، پہلی پرت پر اثر نہیں ڈالتی ۔ تیسری رو صرف پہلی پرت رپ اثرڈالتی ہے۔ اسی مناسبت سے مرض میں شدت یاکمی واقع ہوتی ہے یہ واضح رہے کہ برقی روکے تاثر سے پیداہونے والے یہ امراض اڑکر لگتے ہیں۔
جب سورج کی روشنی کے ذریعہ برقی روجتنی کہ جسم پر پڑنی چاہئے۔ اتنی نہیں پڑتی بلکہ اس میں زیادتی ہوجاتی ہے توجلد کی تیسری پرت سے جلدی امراض شروع ہوتے ہیں ۔ مثلاًچیچک وغیرہ۔
اگرکمی اعتدال کے ساتھ ہوتی ہے تو امراض ، جلد کے دوسری پرت سے شروع ہوتے ہیں جیسے خسرہ وغیرہ۔
اگردھوپ جسم تک کم مقدار میں پہنچی ہے تو جسم کی پہلی پرت سے جلدی امراض شروع ہوتے ہیں جیسے موتی ، جھرہ وغیرہ۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔
ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔