Topics
گردوں اورمثانہ میں پتھری
مفید غذائیں
آم، گاجر، مولی، نمک مولی، آلو، روزانہ چار پانچ سیر پانی، عرق پیاز، انجیر کا روزانہ استعمال ، بہی، تربوز کا پانی، تخم ککڑی ، بتھوا، پالک اور مولی کا ساگ ، یہ تمام اشیاء مفید ہیں۔ پتّہ کی پتھری کے لئے ایک سیب روزانہ چالیس روز تک کھلانا بالخصوص مفید ہے۔
مضر غذائیں
تلی ہوئی تمام چیزوں اور چکنائی سے پرہیز لازم ہے۔
دمہ
مفید غذائیں
صاف اور کھُلی ہوا، گردوغبار سے پاک فضا ، کیکڑہ، کیکڑے کو پانی میں پکاکر اس کا آب جوش نکال کر استعمال کریں اور اس طرح ایک کیکڑہ روزانہ مسلسل چالیس یوم تک استعمال کریں۔
مضر غذائیں
کھٹّی اورٹھنڈی چیزیں اس مرض میں نقصان دہ ہیں۔
یرقان
مفید غذائیں
ابلی ہوئی ترکاریاں، گنّے کا رس، تازہ پھلوں کا رس، لیموں، لیموں کی سکنجین ، گاجروں کا رس، ترش انار، پیازاورمولی کا اچار مفید چیزیں ہیں۔
مضر غذائیں
تمام چکنی اشیاء مثلاً گھی، تیل، تلی ہوئی چیزیں، بالائی، خشک میوے وغیرہ سے مکمل پرہیز ، گرم مشروبات سے پرہیز ضروری ہے۔
کمزوری اعصاب
مفید غذائیں
پھلوں کا رس، دودھ، بالائی، پنیر، چھوارے، اخروٹ، بادام، چلغوزہ، میتھی کا ساگ، لوکی، بکرے کا بھیجہ، کلیجی کا عرق، بکری کے پائے وغیرہ مفیداغذیہ ہیں۔
مضر غذائیں
سرخ مرچ ، کھٹّی چیزیں، اور نمک کا زیادہ استعمال مضرہے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔
ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔