Topics
پتھروں کی تاثیر معلوم کرنے کا روحانی طریقہ
یہ دیکھنے کے لئے کہ آپ کے پاس موجود پتھر آپ کو کیا فوائد دے سکتاہے۔ آپ ایک علیٰحدہ کا غذ پر اسی قسم کا دائرہ اس طرح بنائیں کہ اندرونی دائرہ کا قطر پونے تین (2.3/4ْ)انچ اور بیرونی دائرہ کا قطرساڑھے چھ(6.5)انچ ہو۔
اب باوضو دورکعت نماز نفل استخارہ پڑھیں۔ پھر سورۂیٰسین ایک مرتبہ پڑھکر اپنے پاس موجود تمام پتھروں (جن کے فوائد جانچنے ہیں) پر دم کریں۔ اوران میں سے ایک پتھر دائرہ کے وسط میں رکھ دیں۔ اس کے اوپر انگشتِ شہادت کو آہستہ سے رکھیں۔یعنی انگلی پتھر سے صرف مس کریں لیکن پتھر کی حرکت میں رکاوٹ پیدانہ کرے۔ اب آپ آہستہ آہستہ ----------اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمَانَ وَاِنَّہٗ لَیْسَ لَھَا مِنْ دُوْنِ اﷲِ کَاشِفَہْ۔بلا تعداد پڑتے جائیں۔چند منٹوں کے بعد ہی پتھر میں حرکت پیدا ہوگی اور دائرہ کے جس خانہ میں جاکر رک جائے۔ یہ پتھر آپ کے لئے اسی تاثیر کا حامل ہوگااور یہی فائدہ پہنچائے گا۔ اگر پتھر حرکت کرتاہوا۔ متعددخانوں میں سے گزرے تو جن جن خانوں سے پتھرگزرااتنی ہی تاثیرات کا حامل ہوگا۔ اگرپتھر حرکت نہ کرے تویہ پتھر آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہوگا۔ ایک کے بعد دم شدہ پتھر وں میں سے دوسرا پتھردائرہ میں رکھ کر پھر مذکورہ عمل پڑھنا شروع کریں۔ اسی طرح آپ ایک جلسہ ، ایک نمازِ استخارہ اور ایک ہی بار سورۂ یٰسین پڑھکر بہت سے پتھروں اور نگینوں کے خواص اپنے لئے معلوم کر سکتے ہیں۔
رنگ یا پتھر کا وزن تین رتی سے کم نہیں ہونا چاہئے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
زمین پرموجودہرشےمیں کوئی نہ کوئی رنگ نمایاں ہے،کوئی شےبےرنگ نہیں ہے۔ کیمیائی سائنس بتاتی ہےکہ کسی عنصرکوشکست وریخت سےدوچارکیاجائےتومخصوص قسم کےرنگ سامنےآتےہیں ۔ رنگوں کی یہ مخصوص ترتیب کسی عنصرکی ایک بنیادی خصوصیت ہے۔ چنانچہ ہرعنصرمیں رنگوں کی ترتیب جداجداہے۔ یہی قانون انسانی زندگی میں بھی نافذہے۔ انسان کےاندربھی رنگوں اورلہروں کامکمل نظام کام کرتاہے ۔ رنگوں اورلہروں کاخاص توازن کےساتھ عمل کرناکسی انسان کی صحت کاضامن ہے ۔ اگرجسم میں رنگوں اورروشنیوں میں معمول سےہٹ کرتبدیلی واقع ہوتی ہےتوطبیعت اسکوبرداشت نہیں کرپاتی ہےاوراسکامظاہرہ کسی نہ کسی طبعی یاذہنی تبدیلی کی صورت میں ہوتاہے ۔
ہم اسکوکسی نہ کسی بیماری کانام دیتےہیں مثلاًبلڈپریشر،کینسر،فسادخون،خون کی کمی،سانس کےامراض،دق وسل،گٹھیا،ہڈیوں کےامراض،اعصابی تکالیف اوردیگرغیرمعمولی احساسات وجذبات وغیرہ۔
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔