Topics

کیوں دوڑتے ہو حضرت

 حسام الدین صاحب بیان کرتے تھے کہ باباصاحبؒ کی شہرت سن کر میں نے ارادہ کیاکہ میں آپ کا مرید ہوجاؤں۔ اسی رات خواب میں دیکھا کہ باباصاحبؒ ایک حوض پر وضو کر رہے ہیں۔ اس پانی کا عجیب تاثیر ہے کہ اس سے اعضاآئینہ کی طرح شفا ہوجاتے ہیں۔ وضو کرنے کے بعد صاحبؒ نے مجھ سے کہا تم بھی وضو کر لو۔ میں نے بھی وضوکیا اور میرے اعضاء بھی آئینہ کی طرح چمکنے لگے۔ اس کے بعد باباصاحبؒ نے اپنا دایاں ہاتھ میری طرف بڑھایا۔ میں نے دونوں ہاتھوں سے آپکا دستِ مبارک تھام لیا اور پھر میری آنکھ کھل گئی۔ میں نے سوچا کہ میرے مرید ہونے کے خیال کی منظوری باباصاحبؒ کے ہاں سے ہوگئی ہے۔ اس لئے اب حاضر ہوجانا چاہئے۔ چنانچہ دفترسے چھٹی لی اور مرید ہونے کے خیال سے ناگپور پہنچا۔ شکردرہ میں بابا صاحب  کی سواری نمودار ہوئی۔ آپ تانگہ میں سوار تھے اور لوگوں کا ایک ہجوم پیچھے پیچھے دوڑرہاتھا۔ میں نوجوانی کی وجہ سے دوڑ میں سب سے آگے نکل کر جوں ہی تانگے کے قریب گیا، باباصاحبؒ نے فرمایا۔"کیوں دوڑتے ہوحضرت، خواب میں ہاتھ ملایا ہے وہ بس ہے۔"

Topics


سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"