Topics
شکردرہ میں باباتاج الدینؒ کے پاس گلاب نامی
ایک بنجارہ (روئی وھنکنے وہ ۔آیا)اس نے باباصاحب سے عرض کیا۔"حضرت ! میں دونوں
آنکھوں سے معذور ہوں اور کوئی کام نہیں کر سکتا۔"
باباصاحب نے فرمایا۔" اپنے گاؤں میں چراغ
رکھ کر یہاں کیوں آیا ہے؟جا ، اور مجھے وہاں دیکھ!"
گلاب اپنے گاؤں واپس گیا اور گھر میں بیٹھا
باباصاحب کے ارشاد پر غور کر رہا تھاکہ آنکھوں پر کسی کے ہاتھ کا لمس محسوس ہوا۔ کوئی
ان کی آنکھوں پر ہاتھ پھیر رہاتھا۔ گلاب نے آثار وشواہد سے اندازہ لگالیا کہ یہ سکوبائی
ہیں۔ اس وقت سکو بائی کا بچپن تھا۔ گلاب سمجھ گیا کہ ہو نہ ہو ، باباصاحب نے جس شخصیت
کی طرف اشارہ کیاہے وہ سکو بائی ہی ہیں۔ ورنہ بغیر بلائے آنے اور آنکھوں پر ہاتھ پھیر
نے کی کیا وجہ ہے۔
سکو بائی گلاب کی آنکھوں پر ہاتھ پھیر کر چلی
گئیں اور پھر بتدریج گلاب کی بینائی بڑھتے بڑھتے بحال ہوگئی۔ اس واقعہ سے سکوبائیء
پورے گاؤں میں مشہور ہوگئیں اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آپ کے پاس آنے لگے۔
سکو بائی کنبی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اورپیدائش
مجذوب اورولی اﷲتھیں۔ آپ ضلع وردھا میں ستّی ماں کے نام مشہور ہوئیں۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"