Topics

حضرت رسول بابا

بابا تا ج الدینؒ کی خدمت میں ایک صاحب اکثر حاضر ہوتے جو ذات کے کومٹی (بنیا)تھے۔ ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ اس لئے اکثر دعا کی درخواست کرتے۔ کئی دفعہ عرض کرنے کے بعد باباصاحب نے فرمایا۔" پہلا بچہ ہمارا ہوگا۔ جالے آ!"

نوماہ بعد وہ صاحب ایک لڑکے کے باپ بن گئے۔ حسبِ وعدہ انہوں نے نوزائیدہ کو باباصاحبؒ کی خدمت میں پیش کیا۔ باباصاحبؒ نے بچے کا نام"رسول " رکھا اورپرورش کے لئے اپنے ماموں عبدالرحمٰن صاحب کے حوالے کر دیا۔

رسول بابا پیدائشی مجذوب صفت تھے۔ باباصاحبؒ کے پاس آتے تو آپ کے گردپروانے کی طرح چکّر کاٹتے۔ اکثر آپ مستانہ انداز میں " یاتراب! یاتراب" کا نعرہ لگاتے۔

باباتاج الدینؒ کے دربار سے آپ کو یہ خدمت سپرد ہوئی تھی کہ جو بھی آسیب زدہ دربارِ تاج اولیاء میں آتا اورجہاں بھی ٹھہرتا ، آپ اسی وقت وہاں پہنچ جاتے اور اس کو ٹھیک کردیتے۔ باباتاج الدینؒ کے وصال کے بعد آپ کا وصال ۱۸؍سال کی عمر میں ہوااور باباصاحبؒ کے مزار کے قریب مدفون ہیں۔

Topics


سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"