Topics
ایک دن مغرب کے وقت باباصاحب کے پاس سے واپس
آرہاتھاکہ صدر دروازے پر ایک صاحب ملے۔ انہوں نے پوچھا۔ " آپ کہاں سے آرہے ہیں؟"
میں نے جواب دیا کہ میں باباتاج الدین کی خدمت
سے واپس آرہاہوں۔ اجنبی شخص نے دریافت کیا۔ "آ پ کے پاس کیا ثبوت ہے کہ آپ باباصاحب
کی خدمت سے واپس آرہے ہیں۔"
میں اس سوال کا جواب نہ دے سکا۔ تب انہوں نے
پوچھا ۔"آپ باباصاحب کے پاس کیا کر رہے ہیں۔"
میں نے بتایا کہ میں بابا صاحب کے
پیردبا رہاتھا۔ اجنبی نے دونوں ہاتھ سونگھنے کو کہا۔ میں نے ہاتھ سونگھے توحیران رہ
گیا کہ ہاتھوں میں سے مشک کی خوشبو آرہی تھی۔ اجنبی نے میرے دونوں ہاتھ پکڑکر اپنے
جسم پر ملنا شروع کر دیئے۔ ہر طرف مشک کی خوشبو پھیل گئی۔ میں نے بھی اپنے کپڑوں پر
اچھی طرح ہاتھ ملے اورگھر واپس آگیا۔ گھر پہنچ کر بھی کپڑوں میں سے مشک کی خوشبو آتی
رہی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ صاحب کون تھے جن سے صدر دروازے پر ملاقات ہوئی تھی
اورجن کی وجہ سے مجھے یہ خوشبو نصیب ہوئی تھی۔ اس خوشبو کا عالم یہ تھا کہ کئی سالوں
تک ان کپڑوں سے متواتر خوشبو آتی ہی رہی۔ میں نے ان کپڑوں کو اتار کر تبرکاًاپنے پاس
محفوظ کر لئے تھے۔
ایک بارمیں دن کے وقت حضور باباصاحب کے پاس
موجود تھا۔ علی گڑھ جانے والے چند طالبِ علم ایک فوٹو گرافر کولائے ، خود باباصاحب
کے دونوں جانب کھڑے ہوگئے اور فوٹو گرافر نے تصویر لے لی۔ جب فوٹو گرافر دھوکر لایا
تو فوٹو میں لڑکے تو موجود تھے لیکن باباصاحب قبلہ کی شبیہ موجود نہ تھی۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"