Topics

دوتھال میں سارا ہے

 سید عبدالرحمٰن صاحب جو سی پی گورنمنٹ کے فاریسٹ کانٹریکٹر تھے۔ روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں باباتاج الدینؒ کے پاس موجود تھا کہ ایک چور باباصاحب کی خدمت میں حاضر ہوااور ایک طرف بیٹھ کر دل ہی دل میں باباصاحب سے مخاطب ہوا کہ حضور مجھ سے چوری کا ارتکاب ہواہے اور میں نے ایک حلوائی کے یہاں چوری کی ہے۔ میں اس فعل پر سخت نادم ہوں۔ چاہتا ہوں کہ آپ میری پردہ داری کرتے ہوئے مجھے سزا سے بچالیجئے۔اس خاموش عرض کے جواب میں باباصاحب نے اس کی طرف رخ کر کے کہا۔"بھاگ جا، تیراکام ہوگیا۔"

اتنے میں وہ حلوائی بھی جس کے یہاں چوری ہوئی تھی، حاضرِ دربار ہوا اور فریاد کی کہ حضور میں لٹ گیا۔ میری تمام کمائی کسی نے چرا لی۔ باباصاحب نے ارشاد فرمایا۔"ارے جا دو تھال میں ساراہے۔اس کا کام بھی ہو گیا ہے تیرا بھی ہو جاتا۔ جااور دوکان کھول "

حلوائی واپس پہنچا تو معلوم ہوا کہ سارا مال اور پونجی تو چوری ہو چکی لیکن دوتھال چراؤنجی دانوں سے بھرے بچ گئے۔ اسے باباصاحب کا ارشاد یاد تھاکہ دو تھال میں سارا ہے۔ اس نے مکمل یقین کے ساتھ ان دو تھالوں سے دوبارہ کاروبار شروع کیا۔ حالات بہت تیزی سے اس کے حق میں سازگار ہوتے گئے۔ یہاں تک کہ پہلے سے زیادہ معاشی فراغی حاصل ہوگئی۔ 

Topics


سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ

خواجہ شمس الدین عظیمی

عارف باﷲخاتون

مریم اماں

کے نام

جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم حضرت بابا تاج الدین ؒ

کا ارشاد ہے:

"میرے پاس آنے سے پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"