Topics
لوگ نہیں جانتے کہ سی پی کے مسلمانوں کی زیادہ
ترفلاح وبہبود وحضرت تا ج الدین باباؒ کی رہینِ منت ہے اور پورے صوبے پر ان کا زبردست
احسان ہے۔ سر بنجمن کی یہی ملاقات مسلمانوں کے حق میں رحمت ثابت ہوئی۔ انہوں نے بڑی
تعداد میں اسکول اورمدرسے قائم کرکے تاج الدینؒ بابا کا فیضان عام کیا۔ انہوں نے مسلمانوں
کی درسگاہوں کے لئے زمینیں فراہم کیں، عمارتوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور
تعلیم یافتہ مسلمان جوانوں کے لئے روز گار فراہم کرتے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ جبل پور کے
مسلمانوں کا اسکول آج بھی رابرٹسن کالج بھی قائم کیا۔ ناگپور کا انجمنِ اسلامیہ ہائی
اسکول بھی سربنجمن اورتاج الدین باباؒ کی اسی ملاقات کی یادگارہے۔
کالج ہاسٹل میں چھپکلی والے واقعے کے چند روز
بعد امتحان کا نتیجہ نکلا تو وہ سارے ہندو اور تینوں مسلمان طلبہ کامیاب قرار دیے گئے۔
جن کی اس روز باباجی سے ملاقات ہوئی تھی۔ فضل الکریم ، عبدالغفار اورچوبے جنہوں نے
باباجی کے دیے ہوئے گلاب جامن کھائے تھے ، درجۂاول میں کامیاب ہوئے۔
نتیجے کے دوسرے ہی دن سربنجمن نے انہیں طلب
کر لیا۔ صرف فضل الکریم اور عباسی پہنچ سکے۔ عبدالغفار اورچوبے اپنے گھر جاچکے تھے۔
سربنجمن نے ان دونوں کوتحصیل دار مقرر کردیا اور دوسال بھی نہ گزرے تھے کہ وہ اسسٹنٹ
کمشنر ہوگئے۔
چندروز بعد عبدالغفار اورچوبے بھی پہنچ گئے۔
نائب تحصیل دار مقرر کئے گئے۔ مگر خالی جگہیں نہ ہونے کے باعث سالہاسال کی ملازمت کے
باوجود تحصیلداری سے آگے نہ بڑھ سکے۔ سربنجمن کا تھوڑے ہی عرصے بعد تبادلہ ہوگیا تھا۔
پھر بھی وہ اپنے جانشیں کمشنر صاحب سے یہ کہتے گئے کہ وہ مسلمانوں کی تعلیم اورترقی
میں دلچسپی لیتے رہیں گے۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"