Topics
آپ مرہٹہ قوم کے ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق
رکھتے تھے۔ آپ مدراس کے رہنے والے اور جبل پور کے کسی آفس میں کلرک تھے۔ باباتاج الدینؒ
سے گہری عقیدت تھی۔ بابا صاحب سے
دلی وابستگی کا یہ عالم تھا کہ باباصاحبؒ کا فوٹو پاس رکھتے تھے اور اس کی پوجا کرتے
تھے۔ ایک دن فوٹو سامنے رکھے ہوئے ہدیۂ عقیدت پیش کر رہے تھے کہ منظر بدل گیا۔ دیکھاکہ
نہ فوٹو سامنے ہے اور نہ آپ اپنے مکان میں موجود ہیں بلکہ تاج الدینؒ باباایک عجیب
شان سے جلوہ افروز ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر نیل کنٹھ راؤ صاحب بے ہوش ہوگئے۔ لوگوں نے
دیکھا کہ آپ مست وبے خود باباصاحب کی شان میں گیت گاتے رہتے تھے۔
کچھ عرصہ شکردرہ میں رہنے کے بعد بابا نیل کنٹھ راؤ
جبل پورچلے گئے۔ جبل پور میں ہزاروں لوگوں نے آپ سے فیض پایا۔ ۱۹۳۱ ء میںآپ اس دنیا سے رخصت
ہوگئے۔ آپ کی سمادھی ناگپور میں موجود ہے۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"