Topics
قلندر بابا
اولیاءؒ نے جو تحریری سرمایہ چھوڑاہے اس میں کتاب "لوح وقلم" کومرکزی حیثیت
حاصل ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں روحانیت کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ ان
سب میں ترغیبی اورتبلیغی مواد موجود ہے لیکن ان قوانین اورفارمولوں کو بیان کرنے سے
احتراز کیا گیاہے۔ جو تخلیق اورتسخیرِ کائنات سے متعلق ہیں۔ آج کے دور میں جب انسان
کا ذہن بالیدگی کے اس نقطے پر پہنچ چکاہے کہ وہ روحانیت کو علمی بنیادوں پر سمجھ سکے۔
قلندر بابا اولیاءؒ نے علم روحانیت اورکائنات کی تخلیق میں جاری وساری قوانین کو عام
فہم زبان میں لکھوایا۔ اور اس طرح جو کتاب تیار ہوئی اس کا نام "لوح وقلم"
رکھاگیا۔ لوح وقلم کے مطالعے کے بعد ایسا محسوس ہوتاہے کہ کائنات کے تخلیق مراحل نگاہوں
کے سامنے آگئے ہیں۔ قلندر بابا اولیاءؒ نے یہ کتاب رسولِ کریم صلی اﷲعلیہ وسلم کے حکم
پر لکھوائی جو بطریقِ اویسیہ ملا۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"