Topics
ایک شخص سرکاری
ملازم تھا۔ برطرف ہوگیا۔ بہت اپیلیں کیں مگر بے سود۔ تب وہ اجمیر شریف گیا۔ اور وہاں
چند روز قیام کیا۔ کچھ دنوں بعد اسے خواب میں خواجۂ خواجگاں خواجہ معین الدین چشتیؒ
کی زیارت نصیب ہوئی۔ دیکھا کہ عالی جاہ چند لوگوں کے ہمراہ کہیں تشریف لے جا رہے ہیں۔
خواجہ غریب نوازؒ نے اس شخص کو طلب فرمایا اورپھر ارشاد ہوا "تو اپنی ملازمت پر
بحال ہوگیا۔" یہ شخص واپس وطن روانہ ہوا۔ گھر پہنچ کر اسے معلوم ہو اکہ ملازمت
کی بحالی کا حکم آیا ہوا ہے ۔ چند دنوں بعد یہ شخص باباحضور تاج الدین کے دیدار کے
لئے آیا۔ اسے دیکھتے ہی حضور نے فرمایا۔"میاں کیوں آئے ہو۔ہم کو پہچانتے ہو؟ ہم
بھی تو وہاں حاضر تھے جب بڑے صاحب نے تمہاری بحالی کا حکم دیا تھا۔"
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"