Topics
(بحضور تاج الدین اولیاء۔ بابا
تاج الدین ناگپوریؒ )
یابابا تاج الدینؒ ولی، تم زلفِ نبیؐ، گیسوئے
علیؓ
تم لاڈلے بی بی زہراؓ کے ، تم روئے حسینؓ ابروئے
علیؓ
پروردۂ نازِ خداتم ہو، سرکردۂ رازِ خدا تم
ہو
گل زارِ نیازِ خدا تم ہو، خوشبوئے حسنؓ خوشبوئے
علیؓ
اس دورکے اندر جانا ہے ، اس دورکے اندر سمجھا
ہے
تم سے ہے جمال مصطفویؐ، تم سے ہے جلالِ خوئے
علیؓ
تم ختمِ رسل کا نقشِ قدم، تم شمعِ عرب، تم
شمع عجم
تم سرِّخفی وجلی باہم، مہکی ہے تم سے بوئے
علیؓ
یہ آپ ہی کا تو نواسہ ہے ، دریا پی کر جو پیاسہ
ہے
جلووں کا سمندر دے دیجئے، اے بادۂ حق اے جوئے
علیؓ
قلندر بابا اولیاءؒ
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"