Topics
آپ کا اصل نام غلام مصطفی تھا اورآپ شطاریہ
اور قادریہ سلسلے سے نسبت رکھتے تھے۔ آپ کے مرشد نے بابا تاج الدینؒ کو بارگاہ میں
حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔ باباتاج الدینؒ کے حکم کے مطابق آپ ناگپور پولیس لائن ناکلی
کی مسجد میں پیش امام ہوگئے اور باباصاحبؒ کی نسبت سے فیض یاب ہوتے رہے۔ حضرت مسکین
شاہ کی طبیعت میں عجز و انکسار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ کچھ عرصہ بعد بابا صاحبؒ نے
ان کو سکندر آباد، بلند شہر روانہ کر دیا۔ اورآپ نے وہاں رشد وہدایت اورخدمتِ خلق کا
مشن جاری کیا۔
سوانح حیات بابا تاجُ الدین ناگپوریؒ
خواجہ شمس الدین عظیمی
عارف باﷲخاتون
مریم اماں
کے نام
جن کے لئے شہنشاہ ہفت اقلیم
حضرت بابا تاج الدین ؒ
کا ارشاد ہے:
"میرے پاس آنے سے
پہلے مریم اماں کی خدمت میں حاضری دی جائے۔"