Topics
واحسرتا! کہ آج دنیا اس
وجودِ سرمدی سے خالی ہوگئی جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
"میں اپنے بندوں
کو دوست رکھتا ہوں اور میں اُن کے کان، آنکھ اور زبان بن جاتا ہوں پھر وہ میرے
ذریعہ سنتے ہیں، میرے ذریعہ بولتے ہیں اور میرے ذریعہ چیزیں پکڑتے ہیں۔"
روحانی ڈائجسٹ کا شمارہ
چھپ کر تیار ہی ہوا تھا کہ روحانی ڈائجسٹ کے سرپرست اعلیٰ حضور حسن اُخریٰ محمد
عظیم برخیا قلندر بابا اولیا رحمتہ اللہ علیہ نے سفرِ آخرت کی تیاری کرلی اور
دیکھتے دیکھتے واصل برحق ہوگئے۔
جگر خون ہوگیا، آنکھیں
پانی بن گئیں اور دل پاش پاش ہوگیا، دماغ ماؤف ہوگئے۔ کوئی آنکھ ایسی نہ تھی جو
نمناک نہ ہوئی ہو، کوئی دل ایسا نہ تھا جو بے قراری کے عمیق سمندر میں ڈوب نہ گیا
ہو۔ ایسا لگتا تھا کہ لوگوں کے جمِ غفیر پر سکتہ طاری ہوگیا۔
ایسی برگزیدہ ہستی نے
پردہ فرمالیا جس کی نماز جنازہ میں انسانوں کے علاوہ فرشتے صف بستہ تھے، حضور سرور
کائناتؐ، عاشق رسول حضرت اویس قرنیؓ، اولیاء اللہ کے سرتاج حضرت غوث الاعظمؒ کی
ارواح طیبہ اپنے سعید فرزند کی نماز جنازہ میں پہلی صف میں تشریف فرما تھیں۔ حد
نظر تک اولیا اللہ کی ارواح کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا۔
مشیت ایزدی ایسی حقیقت
ہے جس کے بارے میں بجز صبر و شکر کے کوئی چارہ نہیں۔ "اللہ کی سنت میں تبدیلی
ہوتی ہے اور نہ تعطل واقع ہوتا ہے" قرآن پاک میں ارشاد ہے۔۔۔ کل نفس ذائقۃ
الموت۔پیش نظر شمارہ میں، عقیدتمند حضرات حضور قلندر بابا اولیاؒ کی یہ رباعی
پڑھیں گے۔
اک جرعہ مئے ناب سے کیا
پائے گا
اتنی سی کمی ہے فرق کیا
آئے گا
ساقی مجھے اب مفت پلا کیا
معلوم
یہ سانس جو آگیا ہے پھر
آئے گا
۲۷جنوری 1979ء کی شب ایک
بجے شب بیدار، خدا رسیدہ بندے اپنے اللہ کے حضور حاضری دیتے ہیں۔ حضور قلندر بابا
اولیاؒ مستقل "حضوری" میں تشریف لے گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
فروری 1979
خواجہ شمس الدين عظيمي
اور جو لوگ ہماری خاطر
مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے۔ (سورۂ عنکبوت 69(
اللہ تعالیٰ کی مدد اور
اولیاء اللہ کے فیض سے ماہنامہ"قلندر شعور" کے ذریعے ہم آپ تک ایسے
مضامین پہنچائیں گے جن کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول ﷺ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔
بندہ یہ جان لیتا ہے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے اور بندہ یہ د یکھ لیتا ہے کہ وہ
اللہ کو دیکھ رہا ہے۔
اس ماہنامہ میں انشاء
اللہ تسخیر کائنات سے متعلق قرآنی تفہیم، خلاء میں سفر کرنے کے لئے جدید تحقیقی
مضامین، حمد اور نعتیں، اصلاحی افسانے، پی ایچ ڈی مقالوں کی تلخیص، سائنسی، علمی،
ادبی، سماجی، آسمانی علوم، خواب۔۔۔ ان کی تعبیر، تجزیہ و مشورہ پیش کئے جائیں گے۔
دعا کی درخواست ہے اللہ
تعالیٰ ادارہ "ماہنامہ قلندر شعور" کو ارادوں میں کامیاب فرمائیں۔